0
Monday 30 Nov 2015 20:50

مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی شوریٰ کا اجلاس، تنظیمی فعالیت پر زور

مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی شوریٰ کا اجلاس، تنظیمی فعالیت پر زور
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، گاوں خانسر برمقام شاہِ نجف امام بارگاہ و مسجد منعقد ہوا، جس میں مسرت کاظمی، آصف رضا اور ذوالفقار اسدی نے خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ ضلعی کابینہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھکر سے کوٹلہ جام، رضائی شاہ، پیر اصحاب، بھان چٹا، سیال، پنجگرائیں، بھکر سٹی، دریا خان، میاں پنجہ سمیت 30 یونٹس نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مقامی اہم شخصیات میں سے علامہ عرفان حیدر شاہ نقوی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اجلاس میں یونٹس اور ضلعی کابینہ نے کارگردگی رپورٹس پیش کیں۔ مسرت کاظمی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں مزید محنت کرنے اور یونٹ سطح پر فعالیت کی اشد ضرورت ہے، اس کے علاوہ ذوالفقار اسدی نے تنظیم سازی اور لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 501516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش