0
Thursday 3 Dec 2015 20:36

پاراچنار، چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

پاراچنار، چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں چہلم سید الشہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پورے علاقے میں تقریبا 400 امام بارگاہوں سے چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوئے۔ جبکہ مرکزی اور علاقے کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے صبح برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کرم ملیشیا گراوںڈ پہنچ گیا۔ جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی نے خطاب کیا۔ وہاں سے جلوس واپس ہوکر جلوس طوری قبرستان پہنچ گیا۔ طوری قبرستان میں عزاداروں نے سینہ کوبی کی۔
طوری قبرستان سے ماتمی دستے دوپہر کو مرکزی امام بارگاہ واپس ہوگئے۔ مرکزی امام بارگاہ میں نماز ظہرین کی ادائیگی کے فورا بعد زنجیرزنی شروع ہوگئی۔ زنجیرزنی کے بعد عزاداران امام حسینؑ اپنی روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے ہزارہ قبرستان کی طرف روانہ ہوگئے۔ جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امام حسینؑ اور انکے جانثار اور باوفا ساتھیوں کی قربانی کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس قرار دیا۔
شام پانچ بجے جلوس نے واپسی اختیار کی اور سینہ زنی کرتے ہوئے تمام دستے شام سات بجے مرکزی امام بارگاہ واپس پہنچ گئے۔ جہاں مجلس کے ساتھ جلوس اور مراسم عزاداری ختم ہوگئے۔

اس موقع پر حکومت و مقامی رضاکاروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ پاراچنار شہر میں ہر قسم کی ٹریفیک پر پابندی لگائی گئی تھی جبکہ موبائل سروس مکمل طور پر بند کیا گیا تھا۔ جلوس کی روٹ پر میڈیکل کیمپس اور سبیلیں لگا دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 502393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش