0
Friday 4 Dec 2015 22:35

تعلقات میں کشیدگی کے بعد ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات

تعلقات میں کشیدگی کے بعد ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوتی نظر آرہی ہے، جس میں واقعے کے بعد پہلی بار ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغراد میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی، جس سے یہ امید ہو چلی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی آئے گی۔ ترک وزارت خارجہ کے حکام کا غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہے جب کہ بلغراد کے سفارتی حلقوں نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ 

واضح رہے کہ روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی، جب کہ روس ترکی کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع کر کے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے، اس کے علاوہ روسی صدر نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو روسی طیارہ مار گرانے پر بار بار پچھتانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 502567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش