0
Thursday 17 Dec 2015 12:58

گھریلو جھگڑے پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

گھریلو جھگڑے  پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر خاتون نے اپنی تین بیٹیوں کو زہر دے دیا جن میں سے دو بیٹیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں، جبکہ ایک کو ڈاکٹرز نے بچا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احساس جرم پر ماں نے خود بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کا گھریلو اخراجات کے حوالے سے اپنے خاوند سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں میں گھریلو اخراجات کے حوالے سے بحث ہوئی، جس پر تلخ کلامی بڑھ گئی تو خاتون نے اپنی بیٹیوں کو زہر دے کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے بعد حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دو بچیاں دم توڑ گئیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ناانصافی اور معاشی ناہمواری کی وجہ سے پاکستانی معاشرے میں ایسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 505848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش