0
Monday 21 Dec 2015 09:55

مقبوضہ کشمیر میں غذائی ایکٹ کا نفاذ لمحہ فکریہ، اقوام متحدہ مداخلت کرے، چوہدری مجید

مقبوضہ کشمیر میں غذائی ایکٹ کا نفاذ لمحہ فکریہ، اقوام متحدہ مداخلت کرے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں قومی غذائی تحفظ ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت مہذب دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت کا خاتمہ کروائیں، یہ ان کے لئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کے غریب عوام کی دادرسی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے نام نہاد ایکٹ کی منسوخی ضروری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جہاں منفی درجہ حرارت ہے وہاں انسانوں کے لئے غذائی قلت پیدا کرنا انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے ایک چیلنج ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں قابض و غاصب بھارتی حکمرانوں کے غیرانسانی ہتھکنڈوں کانوٹس لیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں فضائی آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے۔ بھارت انسانیت کا قاتل ہے، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے منظم منصوبے انسانیت کا پرچار کرنے والے عالمی منصفوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 506649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش