0
Wednesday 23 Dec 2015 08:41

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کارروائی کی۔ جس میں کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر رزم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈی جی خان کے علاقے وڈور میں کارروائی کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 507186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش