0
Wednesday 23 Dec 2015 15:03

لوئر کرم ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

لوئر کرم ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ شیدانوں ڈنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ شیدانوں ڈنڈ میں سیکیورٹی فورسز اپنے معمول کی گشت پر تھی، راستے میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں سیکیورٹی قافلے میں موجود 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم زخمی اہلکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ لوئر کرم ایجنسی کے شیدانوں ڈنڈ میں طالبان دہشت گرد ایک بڑا مرکز موجود ہے۔ اسی علاقے میں کئی بار سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 507229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش