0
Wednesday 30 Dec 2015 00:32

رضا ربانی نے آرمی چیف کے دورہ افغانستان کی تفصیلات نہ بتانے پر سرتاج عزیز کو جھاڑ پلا دی

رضا ربانی نے آرمی چیف کے دورہ افغانستان کی تفصیلات نہ بتانے پر سرتاج عزیز کو جھاڑ پلا دی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کے دورہ کابل کی تفصیلات نہ بتانے پر چئیرمین سینیٹ نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو جھاڑ پلا دی۔ رضار بانی کا کہنا تھاکہ سینیٹ میں اخباری بیان سننے نہیں آئے۔ سرتاج عزیز کے جواب سے ایوان کو مایوسی ہوئی سینیٹ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر مشیرخارجہ نے بریفنگ دی۔ انہوں نے ایوان کو بتایاکہ نریندر مودی نے وزیراعظم کو دن بارہ بجے کابل سے فون کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ مشیر خارجہ نے بتایاکہ بھارتی وزیراعظم کی لاہور آمد پر ویزے سے متعلق قوانین پر عمل کیا گیا۔ نریندر مودی اور ان کے ذاتی اسٹاف میں شامل گیارہ افراد کو بہتر گھنٹے کا ویزہ دیا گیا جبکہ وفد کے بقیہ سو لوگوں کو ائیرپورٹ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے آرمی چیف کے دورہ کابل سے متعلق سرتاج عزیز سے سوال کیا تو مشیرخارجہ نے کہاکہ اس حوالے تفصیلات اخبارات میں شائع ہو چکی ہیں۔ جس پر رضاربانی نے انہیں جھاڑ پلا دی اور کہاکہ سینیٹ میں اخباری بیان سننے نہیں آئے۔ آپ کے جواب سے ایوان کو مایوسی ہوئی ہے۔ سرتاج عزیز کہنا تھاکہ جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل کا تعلق وزارت خارجہ نہیں وزارت دفاع سے ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ آرمی چیف سے دورہ کابل پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں اور جمعرات کے روز اس حوالے سے ایوان کو تفصیلات بتائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 508926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش