0
Wednesday 30 Dec 2015 19:17

سال نو کی آمد، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144 نافذ

سال نو کی آمد، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سال نو کی آمد پر کراچی میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ون ویلنگ، سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے، سمندر پر جانے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سال نو کی آمد پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سال نو کی آمد پر سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والے منچلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ دفعہ 144 کے تحت ساحل پر جانے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ سی ویو جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سال نو کی آمد کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 509132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش