0
Thursday 31 Dec 2015 14:46

خواتین کو بنت رسول (ص) کی مانند کفر کے بتوں کو توڑنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا، زہرا نقوی

خواتین کو بنت رسول (ص) کی مانند کفر کے بتوں کو توڑنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا، زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کوآرڈینیٹر برائے شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کٹھن اور دشوار دور میں "لبیک یارسول اللہ" کہہ کہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ حق کے راستے سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں گے، ہمارے سامنے کردار رسول اللہ (ص) ہی ہے، جنہوں نے اپنی رسالت و نبوت و گفتار سے پہلے صرف اپنے اخلاق و کردار، صداقت و امانت، ایثار و شجات کے باعث وقت کے ظالموں اور زمانے کے بتوں کا مقابلہ کیا، ہم تمام مسلمانوں خواہ وہ مرد ہوں یا عورت، صرف رسول اللہ (ص) کے ہی نقش قدم پر چلنے میں ہی راہ نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یمن، پارا چنار، لبنان اور بالخصوص نائیجیریا لہو لہو ہے، عاشقان رسول پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اب سکون سے گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں، ہم خواتین کو مانند بنت رسول (ص) کفر کے بتوں کو توڑنے کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا، صرف آپ (ص) کی سیرت ہی مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 509300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش