0
Tuesday 5 Jan 2016 11:19

کشمیر جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، برطانوی نشریاتی ادارہ

کشمیر جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، برطانوی نشریاتی ادارہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کشمیر جہاد کونسل کے ترجمان نے ای میل پیغام کے ذریعے بتایا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں کشمیر جہاد کونسل کے نیشنل ہائی وے اسکواڈ سے وابستہ مجاہدین نے حصہ لیا جب کہ یہ حملہ پیغام ہے کہ بھارت کے لیے کہ اس کی حساس تنصیبات ہماری پہنچ سے دور نہیں۔ بی بی سی کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا موقع دے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کر دے کیونکہ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو کسی بھی طرح سبوتاژ نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 510381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش