0
Saturday 9 Jan 2016 18:44

اے ٹی آئی کا "امن روڈ کاررواں" شروع کرنے کا فیصلہ

اے ٹی آئی کا "امن روڈ کاررواں" شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر، سیکریڑی جنرل ریحان طاہر قادری نے اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ انجمن طلباء اسلام ملکی سلامتی، آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان کی قومی سطح پر راہ ہموار کرنے کیلئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے، تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اور تعلیم کے فروغ کیلئے ملک گیر تعلیم برائے امن روڑ کارواں لاہور پریس کلب تا اسلام آباد 29,30 جنوری کو نکالنے کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی جعفر ماجد اعوان، ناظم پنجاب شمالی سید بو علی شاہ کو روڑ کارواں کے ناظمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ناظمین روڑ کارواں جعفر ماجد اعوان اور سید بو علی شاہ نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ روڑ کارواں لاہور تا اسلام آباد جی ٹی روڈ کے راستے جائے گا، جس میں تمام چھوٹے بڑے شہروں سے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہزاروں کارکنان اور طلباء شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا ہماری ٹیمیں ملک بھر میں روڈ کارواں کو کامیاب بنانے کیلئے ملک گیر دورے بھی کریں گی۔ تعلیم برائے امن روڈ کارواں دہشتگرد سوچوں کے خاتمے امن کی نوید کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، قوم امن کو ترس گئی ہے، ملک بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں فوج دے رہی ہے، طلباء قلم کی طاقت سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیں گے، ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات عام کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 511446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش