0
Saturday 9 Jan 2016 03:34

بلوچستان میں 52 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ماروی میمن

بلوچستان میں 52 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ماروی میمن
اسلام ٹائمز۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت سروے کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جسکے بعد رہ جانے والی خواتین کو بھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ بلوچستان کی تاجر خواتین کو تجارت میں شراکت دار بنانے سمیت زکوٰة اور خیرات کے لئے بی آئی ایس پی کی لسٹوں کو مدنظر رکھیں۔ بلوچستان میں پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے یہاں پر معاشی ترقی پر توجہ دی جائے۔ اس وقت بھی صوبے کے 52 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جبکہ 38 فیصد عوام کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اس وقت پاکستان میں 5.2 ملین مستحق خواتین ہے۔ جن میں سے لاکھ سے زائد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ بلوچستان کی جو خواتین پروگرام میں رہ گئی ہیں، دوبارہ سروے مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی پروگرام میں شامل کرلیا جائے گا۔ چیمبر کے اراکین خواتین کو اپنے کاروبار میں حصہ دار بنائیں۔ زکوة اور صدقات دیتے وقت پروگرام کی جانب سے کی جانے والی سروے لسٹوں کو مدنظر رکھیں۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، جہاں مخیر حضرات کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ میرے چیمبر آنے کا مقصد بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے متعلق آگاہی حاصل کرنا تھا۔ یہاں کے تاجر درپیش مشکلات کے بارے میں تجاویز اور سفارشات دیں تاکہ انہیں وزیراعظم اور وفاق کے نمائندوں تک پہنچایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 511485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش