0
Thursday 14 Jan 2016 15:44

لاہور، آگ نے ارمانوں سے بنایا گیا گھر راکھ کر دیا، 6 لاشیں نکال لی گئیں

لاہور، آگ نے ارمانوں سے بنایا گیا گھر راکھ کر دیا، 6 لاشیں نکال لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے چوک جھنڈا کے قریب رات 2 بجے لگنے والی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ جل کر خاکستر ہو جانیوالے گھر کے ملبے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لوہاری کے علاقے کا گھر جسے اس کے مالک شاہد اور اس کے بھائیوں نے بڑے چاﺅ سے دیدہ زیب لکڑی سے مغلیہ طرز تعمیر پر بنوایا تھا، گزشتہ رات 2 بجے کے بعد اچانک آگ لگی جس نے آناً فاناً چاروں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع قریبی فائر سٹیشن پر کی گئی۔ ریسکیو عملہ آیا لیکن تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہریوں کی مداخلت کی وجہ سے امدادی کاموں میں بدنظمی دیکھنے میں بھی آئی۔ شعلوں کی لپیٹ میں آئے گھر کی چوتھی منزل پر موجود عطاء محمد نے اپنی جان بچانے کیلئے پڑوسی کی چھت پر چھلانگ لگا دی۔ عطا محمد کا کہنا ہے کہ آگ انتہائی تیزی سے پھیلی۔ گھر میں 12 افراد تھے 6 تو نکل گئے 6 لاپتہ ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گھر میں لکڑی کا میٹریل زیادہ ہونے کے باعث آگ پلک جھپکتے پھیل گئی اور پھر ہر چیز جل کر راکھ ہو گئی۔ امدادی عملہ نے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 512461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش