0
Friday 15 Jan 2016 23:06

آئندہ چند سالوں میں اسلام امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا، امریکی تھنک ٹینک

آئندہ چند سالوں میں اسلام امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا،  امریکی تھنک ٹینک
اسلام ٹائمز۔ مغربی طاقتوں اور القاعدہ و داعش جیسی مسلمان دشمن تنظیموں کے باوجود اسلام دنیا کے مختلف غیر مسلم ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام تر منفی پروپیگنڈا کے باوجود لوگ اب بھی اپنی زندگی میں تمام مسائل کا حل اسلام میں تلاش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر مسلمانوں کی تعداد میں اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040ء تک اسلام امریکا کا دوسرا بڑا مذہب ہوگا۔ امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکا میں 33 لاکھ مسلمان بستے ہیں اور ان کی تعداد 2050ء تک دوگنا ہو جائے گی۔ مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو ان کی تعداد یہودیوں سے بھی بڑھ جائے گی اور اسلام 2040ء تک امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا۔ اسی طرح ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم امریکن آبادی کا تناسب بھی ایک فیصد سے بڑھ کر دگنا ہو جائے گا۔ تحقیق کے مطابق 2010ء سے 2015ء کے درمیان مسلمان آبادی لا نصف اضافہ تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہے جبکہ مسلمانوں میں پیدائش کا تناسب دیگر مذاہب کی آبادیوں سے زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 512655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش