0
Saturday 23 Jan 2016 17:33

سانحہ باچا خان یونیورسٹی، لاہور میں متحدہ طلبا محاذ کا دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ

سانحہ باچا خان یونیورسٹی، لاہور میں متحدہ طلبا محاذ کا دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں تمام طلبا تنظیموں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، انجمن طلباء اسلام، اسلامی جمعیت طلبہ، ایم ایس ایف، پی ایس ایف اور دیگر طلباء جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سیاہ پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ طلبا رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، دہشتگرد جہاں چاہتے ہیں واردات کر لیتے ہیں اور حکومت سانپ گزر جانے کے بعد لکیر پیٹتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج دہشتگردی کیخلاف پرعزم ہے لیکن حکومت صرف زبانی کلامی فوج کا ساتھ دے رہی ہے، حکومتی صفوں میں دہشتگردوں کے سرپرست اور سہولت کار بیٹھے ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم تعلیم دشمنوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تعلیم کی دروازے بند نہیں ہوں گے، ہم دہشتگردوں کے حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے شہروں میں موجود دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کرے، طلبا برادری دہشتگردی کیخلاف متحد ہے اور تعلیم کا چراغ اپنے لہو سے روشن رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 514556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش