0
Sunday 31 Jan 2016 00:28

میرے والد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام نہاد رہنماؤں نے استعمال کیا، بیٹی عزیر بلوچ

میرے والد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام نہاد رہنماؤں نے استعمال کیا، بیٹی عزیر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے والد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام نہاد رہنماؤں نے استعمال کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عزیر بلوچ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ میرے والد کو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر یوسف بلوچ، فریال تالپور، شرمیلا فاروقی اور وزیراعلیٰ سندھ کے فون آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کو انٹرپول نے دبئی سے 13 ماہ پہلے گرفتار کیا تھا اور آج رینجرز نے ان کی گرفتاری ظاہر کی۔ ہم رینجرز کے شکر گذار ہیں۔ عزیر بلوچ کی بیٹی نے کہا کہ میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ میرے والد کو تحفظ فراہم کیا جائے ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش