0
Tuesday 9 Feb 2016 09:58

2016ء کے انتخابات دوتہائی اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے، چوہدری مجید

2016ء کے انتخابات دوتہائی اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ بھٹو ازم کو ماننے والے ہیں، عوامی حقوق کا تحفظ ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے، اس پر کمپرومائز کریں گے نہ قومی غیرت کو کبھی نیلام ہونے دیں گے۔ آزادکشمیر کے انتخابات کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے۔ مفاہمت کی سیاست کو کمزوری سمجھنے والے غلطی پر ہیں۔ 2016ء کے انتخابات دوتہائی اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے۔ اں خیالات کا اظہار اںھوں نے یہاں کشمیر ہاؤس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان وفود میں پیپلز پارٹی لائرز فورم کے صدر سردار گل نواز ایڈووکیٹ، پی ایس ایف کے صدر ضیاء القمر اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اصغر گجر و دیگر شامل تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کی کامیابی ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے اور یہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 519331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش