0
Saturday 20 Feb 2016 10:14

آئی جی پنجاب کی عسکری حکام سے ملاقات

آئی جی پنجاب کی عسکری حکام سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے انپسکٹر جنرل (آئی جی) پولیس مشتاق احمد سکھیرا اور ایک سینیئر صوبائی سیکریٹری نے راولپنڈی میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق سکھیرا اور صوبائی سیکریٹری خصوصی طیارے کے ذریعے تقریباً ایک بجے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے، جہاں سے وہ آرمی افسران سے ملاقات کے لیے راولپنڈی روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سیکورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے عسکری حکام کو پنجاب پولیس کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 522199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش