0
Friday 26 Feb 2016 11:36

وزیراعظم نواز شریف گرین لائن ریپڈ بس منصوبے کا افتتاح کرنے کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف گرین لائن ریپڈ بس منصوبے کا افتتاح کرنے کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف گرین لائن میٹرو بس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن میگا ٹرانزنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچے، تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کراچی میں 22 کلو میٹر طویل گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر کل 16 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تمام تر اخراجاب وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا روٹ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوگا، جو ناگن چورنگی، ناظم آباد چورنگی، لسبیلہ اور گرومندر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر اختتام پزیر ہوگا۔ گرین لائن منصوبے کے ذریعے روزانہ 3 لاکھ شہری مستفید ہو سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 523689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش