0
Saturday 27 Feb 2016 16:25

ملتان، نیب انڈیا سے آئی ہوئی مقدس گائے نہیں انکا بھی احتساب ہونا چاہیے، چوہدری شیر علی

ملتان، نیب انڈیا سے آئی ہوئی مقدس گائے نہیں انکا بھی احتساب ہونا چاہیے، چوہدری شیر علی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ نیب انڈیا سے آئی ہوئی مقدس گائے نہیں انکا بھی احتساب ہونا چاہیے، پچھلے 20 سال سے نیب کا سامنا کر رہا ہوں۔ ملتان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر اُن کے بھانجے شہید منی سید اسد مرتضی گیلانی کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ 96 فیصد سیاستدان درست ہیں اگر کوئی عوام کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے تو اس پر مقدمات کر دیے جاتے ہیں۔ چوہدری شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھی نیب نے جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیا میں ہائیکورٹ سے بری ہوا، وزیراعظم نواز شریف بھی نیب کی جانب سے تاجروں پر ہونیوالی زیادتیوں پر بولے۔ چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے پاس کچھ ہے ہی نہیں تو اختیارات کس چیز کے مانگ رہے ہیں، انکو ترقیاتی کاموں کے لئے صرف 20، 20 لاکھ ڈویلپمنٹ کے نام پر دیے جائیں گے جسکی منظوری لاہور سے ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 523958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش