0
Thursday 3 Mar 2016 19:01

ملکی مفادات، قومی یکجہتی اور امن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، علامہ عون نقوی

ملکی مفادات، قومی یکجہتی اور امن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب مولانا عون نقوی نے کہا کہ ملکی مفادات، قومی یکجہتی اور امن کے قیام کیلئے کوششیں اور تیز کی جائیں۔ رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین اور عوامی نمائندگان کی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے اور ہر طرف فتنہ و فساد کی سیاست ہورہی ہے، ایسے میں عوام کے تمام طبقات کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس کو روکنے کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ شرپسندی اور ہنگامہ آرائی کی سیاست سے وطن عزیز کو کافی نقصان پہنچا اور ہم اب بھی ایک نہ ہوئے تو مزید مشکلات میں پھنس جائیں گے۔ اس موقع پر علامہ عابد قنبری، قاری سخاوت حسین حیدری، لخت حسنین زیدی، مولانا غلام علی عارفی، آصف شاہ حسینی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے اور ایسے حالات پیدا کئے جائیں جن سے ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ ملے۔
خبر کا کوڈ : 525317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش