0
Friday 4 Mar 2016 23:46

سنی تحریک کی لاہور میں ریلی، پولیس سروس سنٹر، دکانوں میں توڑ پھوڑ

سنی تحریک کی لاہور میں ریلی، پولیس سروس سنٹر، دکانوں میں توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں پھانسی پانیوالے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل ممتاز قادری کے حق میں داتا دربار سے نکلنے والی ریلیوں میں شامل مشتغل افراد نے پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ کو توڑ دیا جبکہ مال روڈ پر پولیس کے سروس سینٹر سمیت متعدد دکانوں کی بھی توڑ پھوڑ  کی۔ داتا دربار سے نکلنے والی ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ممتاز قادری کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ متعدد مظاہرین کے پاس قد آور لاٹھیاں بھی موجود تھیں۔ ریلی میں شامل مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مظاہرین جب مال روڈ پر اولڈ انارکلی کے پاس پہنچے تو انہوں نے میڈیا کہ کیمروں کو دیکھ کر صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر ٹائروں کو آگ لگائی اور پنجاب اسمبلی کے گیٹ کو بھی توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی تاہم بعد میں علما کرام کی مداخلت کے بعد مظاہرین اسمبلی کے اندر داخل نہ ہوئے۔ پولیس افسران کی جانب سے نفری کو دور کھڑے رہنے کے احکامات دیئے گئے تھے جبکہ ریلی میں صرف سادہ ملبوسات میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 525535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش