0
Monday 31 Jan 2011 15:03

معصوم نوجوانوں کے قاتل امریکی کمانڈو ریمنڈ کو نشان عبرت بنایا جائے،سینیٹر طلحہ محمود،ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے،امریکی اخبار

معصوم نوجوانوں کے قاتل امریکی کمانڈو ریمنڈ کو نشان عبرت بنایا جائے،سینیٹر طلحہ محمود،ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے،امریکی اخبار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں معصوم نوجوانوں کو قتل کرنے والے امریکی کمانڈو ریمنڈ ڈیوس کو نشان عبرت بنایا جائے، ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو کی سپلائی لائن کاٹ دی جائے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دوبارہ کوششیں شروع کرے، ملک کے تمام اہم اور حساس مقامات کے قریب بلیک واٹر کے لوگ موجود ہیں اور حکومت انہیں سہولیات فراہم کر رہی ہے، اگر پارلیمنٹ کے دونوں ایوان متحد ہو جائیں تو ملک سے بلیک واٹر کو نکالا جا سکتا ہے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو پشاور سے ناپسندیدہ قرار دیکر ڈی پورٹ کیا گیا تھا اور وہ پھر دوبارہ پاکستان آ گیا، لاہور میں امریکی کمانڈو نے معصوم شہریوں پر جس ہتھیار سے گولیاں چلائیں وہ بین الاقوامی طور پر ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس امریکی نے گاڑی کے ذریعے نوجوان کو ہلاک کیا اسے بھی فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کا کوئی سفارتی اہلکار امریکہ میں قتل عام کر سکتا ہے؟ اگر لاہور میں گرفتار امریکی کے معاملے پر حکومت نے کمزوری دکھائی تو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو طلب کرینگے۔
ادھر ایک امریکی اخبار کے مطابق لاہور میں تین پاکستانیوں کو قتل کرنے والا امریکا کا شہری ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے۔ امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز اور ہوفنگٹن پوسٹ اخبار کے مطابق ریمنڈ ڈیوس ہائپریون پروٹیکٹو کنسلٹنٹ ایل ایل سی کا ملازم ہے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر اور لانڈو میں قائم کمپنی سی آئی اے جیسی کارروائیاں کرتی ہے۔ لیکن بظاہر کیڑے مار ادویات اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 52704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش