0
Tuesday 22 Mar 2016 23:32

شمالی کوریا کا ایک بار پھر5 میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک بار پھر5 میزائلوں کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر 5 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے جس کے بعد فروری سے اب تک شمالی کوریا 15 مختلف میزائلوں کا تجربہ کرچکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی شہر ہیمہنگ کے قریب سے 5 چھوٹے فاصلے کے میزائل فائر کیے جن کی رینج 200 کلو میٹر ہے تاہم شمالی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے 4 میزائل کے تجربوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ میزائل سمندر کی مشرقی جانب نامعلوم مقام پر فائر کیے گئے جو اپنے ہدف تک پہنچے۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی شمالی کوریا کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے تھے جب کہ یہ تجربے اس دوران کیے گئے ہیں جب جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان مشترکہ سالانہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل طور پر تیار ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا 4 مختلف مواقع  پر فروری سے اب تک 15 مختلف میزائلوں کا تجربہ کرچکا ہے جب کہ 2014 میں شمالی کوریا نے 8 مختلف مواقع پر 90 بیلسٹک میزائل فائر کرکے ان کی آزمائش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 528999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش