0
Tuesday 5 Apr 2016 00:16

کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، علامہ عارف واحدی

کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا گلگت بلتستان اور صوبہ کے پی کے میں بارشوں سے حالیہ جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار، سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے چاہیں اور کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ اس ہنگامی صورتحال میں جہاں کے پی کے اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات اٹھانا چاہئیں وہیں وفاقی حکومت کو بھی اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ بھائیوں کی بھرپور ڈھارس بندھاتے ہوئے مدد کریں۔ دوسری جانب اسی سلسلے میں علامہ عارف واحدی نے اپنی جماعت کے گلگت بلتستان اسمبلی میں منتخب نمائندوں اور کے پی کے کے پارٹی عہدیداروں سے ٹیلی فونک رابطے کرکے انہیں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے متاثرہ بھائیوں کی بھرپور امداد کرکے ڈھارس بندھانی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 531593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش