0
Wednesday 13 Apr 2016 14:12

راجن پور، چھوٹو گینگ کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری، دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے

راجن پور، چھوٹو گینگ کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری، دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں پولیس کو گیارہ روز بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے جب انہوں نے صبح تین بجے اپنے ڈیڑھ سو سے زائد جوان کشتیوں کے ذریعے کچہ جمال میں داخل ہوئے جہاں پر اس وقت ڈاکوں اور پولیس کے جوانوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے۔ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن کی میتیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کی گئی ہیں۔ گھنے جنگل کے باعث پولیس کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایلیٹ فورس آپریشن میں فرنٹ لائن پر حصہ لے رہی ہے جبکہ رینجرز کی جانب سے مسلسل مارٹر گولے فائرکیے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کچی جمال میں داخلے کے بعد پرامید ہیں کہ جلد ہی جرائم پیشہ عناصر اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق دس پولیس اہلکار دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں اور اُن کی بازیابی کے حوالے سے آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 533171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش