0
Wednesday 13 Apr 2016 22:56

را کے جاسوس سے تفتیش، ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، نفیس زکریا

را کے جاسوس سے تفتیش، ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، نفیس زکریا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے ابھی تفتیش جاری ہے اور کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں، بھارتی جاسوس سے انکوائری کے نتیجے میں کچھ اور چیزیں بھی سامنے آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ برادر ملک ہے اور تہران نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو 4 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری عراق، شام، لیبیا اور یمن  کے سفر سے گریز کریں۔ افغانستان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل کے لئے پاکستان 4 فریقی گروپ میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، افغان امن عمل کے لئے ماضی میں بھی مثبت کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی یہ کردار جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 533258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش