0
Sunday 24 Apr 2016 15:24

سردار سورن سنگھ قتل کیخلاف اقلیتی برادری کا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

سردار سورن سنگھ قتل کیخلاف اقلیتی برادری کا پشاور میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلٰی کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ کے قتل کےخلاف پاکستان میںارٹی الائنس نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردار سورن سنگھ کے قتل سے ثابت ہوگیا کہ امن کی باتیں کرنے والے مذاق کررہے ہیں۔ سورن سنگھ جیسا نڈر لیڈر تمام اقلیتی برادری کا لیڈر تھا، ان پر حملہ ہے،  پوری اقلیتی برادری پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے کسی لیڈر کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی اقلیتی لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں آباد ہندو، سکھ اور مسیحیوں سمیت دیگر اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو فوری طور پر قرار واقعی سزا دی جائے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سردار سورن سنگھ کو نشانہ بنانے والے چار رکنی قاتل گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چاروں نے ملکر سردار سورن سنگھ کو نشانہ بنایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گینگ کے تین ملزمان کا تعلق بونیر اور ایک کا صوابی سے ہے۔ جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہو سکتا ہے، پولیس نے چار رکنی گینگ کے ملزمان کے نام ظاہر نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 535011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش