0
Monday 2 May 2016 16:52

اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، مولانا بشیر شاد

اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، مولانا بشیر شاد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی نائب امیر مولانا بشیر شاد نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارکنوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافذ کیے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، حقوق نسواں بل یہود و نصاریٰ کا ایجنڈا ہے۔ جے یو آئی (س) کمالیہ کے امیر حاجی احسان سے ملاقات کے دوران مولانا بشیر نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور موجودہ مسائل سے نجات کے لیے یہاں اسلامی نظام ہی نافذ کرنا ہو گا، یہی امن کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کر کے مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 536367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش