0
Monday 9 May 2016 00:04

جماعت اسلامی کا مطیع الرحمان کو پھانسی دینے کیخلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

جماعت اسلامی کا مطیع الرحمان کو پھانسی دینے کیخلاف اسلام آباد میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش میں مطیع الرحمن کی پھانسی کا معاملہ پر جماعت اسلامی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کہتے ہیں مطیع الرحمن سمیت جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو پاکستان سے وفاداری کے جرم میں پھانسیاں دی جا رہی ہیں، حسینہ واجد بھارتی اشاروں پر ایسی قبیح حرکت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کو بنگلہ دیش میں پھانسی کی سزا سنائے جانے کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت میاں اسلم نے کی، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں دی جانیوالی پھانسیاں پاکستان سے وفاداری کے جرم میں دی جا رہی ہیں، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں نے پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا جرم کیا ہے، حسینہ واجد بھارتی اشاروں پر پھانسیاں دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 537473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش