0
Tuesday 10 May 2016 21:33

کرپشن فری پاکستان مہم، فیصل آباد میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کرپشن فری پاکستان مہم، فیصل آباد میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں کارکنوں نے بیرون چنیوٹ بازار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد کے ضلعی امیر سردار ظفر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جس تحریک کا آغاز جماعت اسلامی نے کیا وہ آج قوم کے بچے بچے کی آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے، اب پاکستان کو ایک باوقار اسلامی و خوشحال پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ سب کا بے لاگ احتساب کیا جائے۔ واضح رہے کہ ریلی کے شرکا سے سابق ایم پی اے ملک محمد دین، محبو ب الزماں بٹ، عظیم رندھاوا، رانا وسیم، رانا عدنان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 537550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش