0
Tuesday 10 May 2016 21:40

پنجاب بھر کے پولیس افسران تمام ریکارڈ مکمل کر رکھیں، وزیراعلیٰ اچانک چیک کر سکتے ہیں، الرٹ جاری

پنجاب بھر کے پولیس افسران تمام ریکارڈ مکمل کر رکھیں، وزیراعلیٰ اچانک چیک کر سکتے ہیں، الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سرپرائز وزٹس اور محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی خبروں کے ساتھ ہی پولیس افسران کو تمام ریکارڈ فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طرف سے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ارسال کئے جانے والے مراسلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اس وقت پولیس کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کسی بھی وقت کسی بھی شہر میں واقع پولیس لائن سمیت پولیس دفاتر کا دورہ کر سکتے ہیں، اس لئے ان کے دورہ کے پیش نظر تمام ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے تاکہ ان کے دورہ کے دوران کسی قسم کی سبکی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 537553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش