0
Monday 9 May 2016 16:27

جس دن الطاف حسین کو ہائی ڈوز دی، وہ پریشان ہو جائیں گے، مصطفیٰ کمال

جس دن الطاف حسین کو ہائی ڈوز دی، وہ پریشان ہو جائیں گے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا، ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں، جس دن ہائی ڈوز دی، وہ پریشان ہو جائیں گے۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل وقت گزرا، مجھے اندر اور باہر کی سب خبر ہے، قائد ایم کیو ایم اور ان کے رفقا 22 سال سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈ لے رہے ہیں، اور بہت جلد ان 8 افراد کے نام بھی لینے والا ہوں، جو پردہ نشین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں الطاف حسین کو ہائی ڈوز نہیں دینا چاہتا، ابھی کم ڈوز سے کام چلا رہا ہوں، جس دن ہائی ڈوز دی، وہ پریشان ہو جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا، لیکن ہم نے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے لڑائی نہیں لڑنی، اور جو لوگ گمراہ ہیں ان سے ہمدردی ہے، ہمیں ان ہی لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی ماں بہنوں اور بچوں کی جانب دیکھو، ان کے بچے غائب ہوئے لاشیں اٹھائی گئیں، لیکن اتنی جانوں کے نذرانے کے بعد حاصل کیا ہوا۔
خبر کا کوڈ : 537559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش