0
Saturday 14 May 2016 20:36

حکومت موثر اور بانتیجہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق قانون سازی کرے، لیاقت بلوچ

حکومت موثر اور بانتیجہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق قانون سازی کرے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں اعلیٰ سطحی خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات انتہائی گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔ حکومت اور جمہوری قوتوں کے لیے دن بدن مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ واضح شواہد کے بعد حکومتی وزراء ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے عملاً حکومتی ٹی او آرز مسترد کر دیے ہیں لیکن اب اس کا یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ پانامہ لیکس، دبئی پراپرٹی لیکس اور ملک بھر میں کرپشن کے میگا سیکنڈلز دفنا دیے جائیں۔ ملک میں جاری بحران تقاضا کرتا ہے کہ عالمی کمیشن تشکیل دینے کے لیے حکومت اب ہمت کرے اور اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ ٹی او آرز تسلیم کرے۔ دوسری صورت میں حکومت اور اپوزیشن مذاکرات صرف ٹی او آرز پر شروع کیے جائیں۔ حکومت موثر اور بانتیجہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق قانون سازی کرے۔ احتساب صرف وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہی نہیں تمام کرپٹ عناصر اور خاندانوں کا کیا جائے۔ نیب پانامہ پیپرز اور دبئی پراپرٹی لیکس میں موجود ناموں کی فہرست اور نیب میں زیر التواء میگا سکینڈلز کی باقاعدہ فہرست سپریم کورٹ کو مہیا کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک جاری ہے۔ ہمارا نعرہ ہے کہ احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہو، عوام اور کرپٹ عناصر کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 538556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش