0
Thursday 26 May 2016 08:58

امریکا نے 2 پاکستانی تنظیموں کو ’’دہشت گرد تنظیموں‘‘ کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکا نے 2 پاکستانی تنظیموں کو ’’دہشت گرد تنظیموں‘‘ کی فہرست میں شامل کرلیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 پاکستانی شدت پسند تنظیموں کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ ٖغیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے طارق گیدڑ گروپ ( ٹی جی جی) اور جماعت الدعوۃ القرآن ( جے ڈی کیو) کو ’’خصوصی عالمی دہشت گرد گروہ‘‘ کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد نہ صرف ان تنظیموں کے امریکا میں اثاثے منجمند کردیئے جائیں گے بلکہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی، اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے ان تنظیموں سے رابطوں پر بھی پابندی ہوگی۔ ٹی جی جی کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے اور اس کا مرکز درہ آدم خیل ہے جب کہ یہ گروپ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔ ٹی ٹی جی کا سربراہ عمر منصور ہے جس کے ساتھیوں نے 20 جنوری 2016 میں چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 20 طالب علم جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 541140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش