0
Friday 3 Jun 2016 17:40

ایران، پاکستان کے درمیان ایمان کا رشتہ، دوستانہ تعلقات بھی مضبوط ہیں، آقائے شہاب الدین

ایران، پاکستان کے درمیان ایمان کا رشتہ، دوستانہ تعلقات بھی مضبوط ہیں، آقائے شہاب الدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر آقائے شہاب الدین نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان نہ صرف ایمان کا رشتہ ہے۔ بلکہ دوستانہ تعلقات بھی مضبوط ہیں جو ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایک دوسرے کے لئے دعا گو ہیں۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے ایسے حالات میں آپس کے تمام تر اختلافات کو بھول جانا چاہیئے اور تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر ایک دوسرے کے قریب ہو جانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب اور تحفظ عزادری حضرت امام حسین کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثقافتی قونصلر آقائے شہاب الدین سے ملتان سے ایران کے لئے ویزہ جاری کرنے کا پرزور مطالبہ بھی کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے اس مسئلے کے حل کے لئے وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر علامہ گلفام حسین ہاشمی، ڈاکٹر غضنفر مہدی، وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین، روزنامہ پاکستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرشوکت اشفاق، مفتی عبد القوی، علامہ سید خورشید عباس گردیزی، خواجہ عثمان، خواجہ محمد شفیق، مفتی غلام مصطفی انصاری، علامہ سید سلطان شاہ، ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر، سید ناظم حسین شاہ، شاکر حسین شاکر، علامہ خالد محمود ندیم، علامہ اقتدار حسین نقوی، پروفیسر سید تنویر السبطین، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، ایاز الحسن گیلانی، قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈووکیٹ، علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ فاروق خان سعیدی، علامہ سعید احمد فاروقی، خاور حسنین بھٹہ، خالد محمود قریشی، مخدوم زادہ رضا عباس شمسی، عاشق قادری، منور احسان قریشی، سید اظہر گیلانی، ملک شجر عباس، صدر الدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز، ڈاکٹر تراب رضا، مظہر جاوید، جمیل قریشی، رفیق قریشی، نیازگل خان ناصر، رانا عرفان الاسلام، حاجی خضر عباس جعفری، نسیم قریشی، عامر شہزاد صدیقی،  سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مفتی غلام مصطفی انصاری نے ملت اسلامیہ کے درمیان امن و سلامتی، بہتر تعلقات استوار کرنے کی خصوصی طور پر دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 543067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش