0
Tuesday 7 Jun 2016 13:41

نوشہرہ، پولیس مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب

نوشہرہ، پولیس مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے قریب شیرآباد کے علاقے میں پولیس و سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کا ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی کارروائی سے ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ تین دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم داعش کا مقامی کمانڈر تھا، جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور 20 کلو دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران دہشت گرد کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد انہیں بھی گرفتار یا ہلاک کر دیا جائے گا۔ ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں پر حملوں اور تحریبی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
خبر کا کوڈ : 543937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش