0
Thursday 9 Jun 2016 11:03

چینی ماہرین کے حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے، ڈی پی او میانوالی

چینی ماہرین کے حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے، ڈی پی او میانوالی
اسلام ٹائمز۔ کمرمشانی تحصیل عیسیٰ خیل میں چین کے تعاون سے جاری ماڑی پٹرولیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے غیر ملکی ورکرز اور انجینئرز کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق ڈوگر نے چائنیز کالونی کے حفاظتی انتطامات بھی چیک کئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل چوہدری رانا غلام مرتضیٰ، ایس ایچ اوز تھانہ کمرمشانی سجاد آحمد نت اور انچارج سیکورٹی محمد علی شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی پی او میانوالی نے ڈولفن اسکواڈ کا افتتاح کرنے کے بعد ہدایت کی کہ چینی ماہرین کیلئے فول پروف حفاظتی انتطامات یقینی بنائے جائیں تاکہ وہ یکسوئی کیساتھ اپنا کام کر سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں غیر ملکی بالخصوص چینی ماہرین بڑی تعداد میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، چند دن قبل کراچی چینی ماہرین کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا، جسکی وجہ سے پورے ملک میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 544387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش