0
Monday 13 Jun 2016 16:29
ڈپٹی سپیکر ٹھیک کہتا ہے کہ حکمران جھوٹ بول بول کے تھک چکے ہیں

ایک سال میں بلتستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، شیخ حسن جعفری

ایک سال میں بلتستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، شیخ حسن جعفری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے معروف عالم دین امام جمعہ و جماعت اسکردو حجت الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی جعفراللہ کے بیان کے بعد اب حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں، ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، گلگت اسکردو روڈ اب خواب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ کا ٹینڈر بار بار منسوخ کر کے عوام گمراہ کر رہے ہیں، اسکے علاوہ بلتستان کے اندر ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی میگا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا، بلکہ شغرتھنگ 26 میگاواٹ بجلی گھر جس پر کچھ عرصے سے کام ہو رہا تھا اب وہ بھی روک دیا گیا جو کہ بلتستان کے ساتھ  سراسر ناانصافی ہے۔ شیخ حسن جعفری نے کہا کہ گلگت میں موجود کچھ سرکاری افسران اور حکام اب بھی تعصبات کا شکار ہیں۔ حکمران بھی تعصب کرنے لگے تو اس خطے کا خدا ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو ہسپتالوں میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتالوں میں پیراسٹامول تک میسر نہیں ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جبکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ گلگت کے ایک ہسپتال پر ہے۔

شیخ محمد حسن جعفری کا مزید کہنا تھا کہ جعفراللہ ڈپٹی سپیکر ٹھیک کہتا ہے کہ اب واقعی حکمران جھوٹ بول بول کر تھک چکے ہیں، گلگت اسکردو روڑ کے ٹینڈر کے بارے میں تاریخ پہ تاریخ دے کر ٹال رہے ہیں، عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت گلگت اسکردو روڈ اور شغرتھنگ پروجیکٹ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اور یہ لوگ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے حکمرانوں اور منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گلگت اسکردو روڈ پر کام شروع کیا جائے اور بلتستان میں بننے والے میگا پروجیکٹ شغرتھنگ پروجیکٹ، بلتستان یونیورسٹی اور بلتستان کے لئے فنڈز ریلز کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 545019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش