0
Saturday 18 Jun 2016 11:34

کراچی میں نمائش چورنگی پر پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا، ایم ڈبلیو ایم کی شرکت

کراچی میں نمائش چورنگی پر پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا، ایم ڈبلیو ایم کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 17 جون کو لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی، پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ افراد کے قتل عام، ظلم، ناانصافی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، اسی مناسبت سے کراچی میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں نوجوان،خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کراچی نے افطار سے سحری تک نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ شرکائے دھرنا کیلئے افطار اور نماز تراویح کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جبکہ دھرنا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے بعد سحری کے قریب اختتام پذیر ہوا۔

اس سے قبل ویڈیو لنک کے ذریعے لاہو ر دھرنے سے رہنماؤں کا خطاب بھی سنا گیا۔ دھرنے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، صدر کراچی ڈویژن سید علی اوسط، راؤ کامران، قیصر اقبال قادری، اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، عدنان رؤف انقلابی، قاضی زاہد حسین، الیاس مغل، مشتاق صدیقی، رانی ارشد، راؤ محمد طیب، مفتی مکرم قادری، فیضان کلیم کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ، علماء ونگ، ویمن ونگ، یوتھ، طلباء ونگ، منیارٹی ونگ کے قائدین نے بھی خطاب کئے۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ علی انور کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے خصوصی شرکت کی، جبکہ علامہ علی انور نے شرکائے دھرنا سے خطاب بھی کیا۔ دھرنے کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 546700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش