0
Sunday 19 Jun 2016 23:47

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی آفیشل ویب سائٹس ہیک

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی آفیشل ویب سائٹس ہیک
اسلام ٹائمز۔ ہیکرز نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی ویب سائٹس کی آفیشل ویب سائٹس یکے بعد دیگرے ہیک کرلی گئی ہیں۔ پہلے پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی۔ ہیکرز کی جانب سے پیپلز پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کیخلاف پیغام درج کیا گیا۔ ہیکرز کی جانب سے سابق صدر کے خلاف پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی امریکہ کی آفیشل ویب سائیٹ بھی ہیک کر لی گئی۔ جس میں ہیکرز نے نوازشریف انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ہیکرز کی جانب سے حکومتی ترقیاتی منصوبوں میٹرو سمیت دیگر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کی ویب سائیٹ بھی اسی ہیکرز کے گروہ کی جانب سے ہیک کی گئی، جنہوں نے پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 547142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش