0
Wednesday 22 Jun 2016 17:16

کراچی کو الگ کرنیکی سازش کے پیچھے را ملوث ہے، منظور وسان

کراچی کو الگ کرنیکی سازش کے پیچھے را ملوث ہے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ وزیر معدنیات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی سازش آج کی نہیں ہے، یہ 70 کی دہائی سے چلی آرہی ہے اور اس کے پیچھے را ملوث ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر معدنیات منظور وسان نے ایم کیو ایم کے رکن محفوظ یار خان کی جانب سے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو الگ کرنے کی سازش نئی نہیں ہے، بلکہ یہ تو 70 کی دہائی سے چلی آ رہی ہے، محفوظ یار خان ہمارے پرانے دوست ہیں، جو ملک کی تمام بڑی جماعتوں میں رہے ہیں، وہ ماضی میں بھی سندھ میں نئے صوبے کی تحریک میں شامل رہے، اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ان کی ایم کیو ایم میں شمولیت کی کیا وجہ ہے، کہیں محفوظ یار خان کسی منصوبہ بندی کے تحت تو ایم کیو ایم میں شامل نہیں ہوئے۔ منظور وسان نے کہا تھا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کی جائے گی تو پھر کراچی کے ریونیو کی بات ہوگی، جب پتہ چلے گا کہ کیماڑی اور بن قاسم ملک کے قومی خزانے میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے علاقے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں 25 برس جمہوری دور رہا، جس دوران ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ بھی اقتدار میں رہیں، ان کے دور میں کون سے دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں، جبکہ فنگشنل لیگ والے جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 547901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش