0
Tuesday 28 Jun 2016 16:09

امجد صابری قتل کیس سے متعلق صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ کو آگے کر دیا

امجد صابری قتل کیس سے متعلق صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ کو آگے کر دیا
اسلام ٹائمز۔ معروف قوال شہید امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جب صحافی نے قتل کیس میں پیشرفت سے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو یہ کہہ کر آگے کر دیا کہ جواب دو سندھ حکومت جواب دو۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ انتہائی سخت سیکیورٹی میں پہنچے، جہاں انہوں نے امجد صابری کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اور انہیں یقین دلایا کہ سندھ حکومت شہید کے قاتلوں کو ضرور گرفتار کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شہیدوں کے خاندان سے ہے، اس لئے امجد صابری کے قتل پر اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے امجد صابری کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

امجد صابری کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران صحافی نے امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغوا کے بعد حکومتی ایکشن سے متعلق سوال پوچھا، تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جواب دینے کے بجائے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو یہ کہہ کر آگے کر دیا کہ سندھ حکومت جواب دو، میں یہاں اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں، اس لئے کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ امجد صابری کا قتل ہائی پروفائل کیس ہے، جس کی 3 مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، ایک پہلو سیاسی، ایک کاروباری اور ایک فرقہ واریت ہے، اور امید ہے کہ بہت جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 549298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش