0
Wednesday 29 Jun 2016 19:00

جامعہ حقانیہ کو فنڈنگ کیخلاف سنی تحریک کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

جامعہ حقانیہ کو فنڈنگ کیخلاف سنی تحریک کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک لاہور ڈویژن کے زہراہتمام کے پی کے کی حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو 30 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر سنی تحریک لاہور ڈویژن کی جانب سے کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو تیس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ عمران خان کو یہ وضاحت پیش کرنا ہو گی کہ وہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیساتھ ہیں یا پھر محب وطن پاکستانیوں کیساتھ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا کیوںکہ تحریک انصاف اور عمران خان آپریشن ضرب غضب اور قومی ایکشن پلان کیخلاف سازش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 549612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش