0
Friday 1 Jul 2016 23:23

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کر نا اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ نہیں ہے، لیاقت بلوچ

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کر نا اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ نہیں ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیر لیاقت بلو چ نے کہا ہے کہ کر پشن قومی وجود کے لیے ایک خطرناک صورت اور ملک کے لیے کینسر کی شکل اختیار کر چکی ہے ملک میں کرپٹ عناصر اور دہشت گردی کرنے والوں کا گٹھ جوڑ ہے جس سے انسانی جانوں کو خطرات ہیں، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ پانامہ پیپر زمیں جن لوگوں کے نام آئے ہیں ان کی تحقیقات کے لیے ایک بااختیار عدالتی کمیشن بنے تاکہ بلاامتیاز تحقیقات بھی ہوں اور بلاامتیاز احتساب بھی ہو۔ انھوں نے کہا یہ بات بھی نوشتہ دیوار ہے کہ جن لوگوں کے نام پانامہ پیپرز، دبئی پر اپرٹی لیکس، قرضے معاف کروانے والوں میں ہوں یا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں میں ہوں وہ تمام اس بات کے لیے خائف ہیں اور ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں کہ بااختیار عدالتی کمیشن بھی نہ بنے موثر نظام احتساب بھی نہ ہو اور کرپٹ عناصر کو کوئی پوچھنے والا نہ۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کے اندر مایوسی پیدا کرنے کی سازشیش کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنا اپوزیشن کا مشترکہ فیصلہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی اس بات کی بھرپور کوشش کرے گی کہ اپوزیشن کی جماعتیں منتشر نہ ہوں اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں اور عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے لیے اور حکومت پر مشترکہ ٹی او آرز بنانے کے لیے دبائو بڑھائیں اس سلسلے میں عید کے بعد اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا۔ کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کراچی جو ملک کی اقتصادی شہ رگ ہے وہاں ایک بار پھر ''را ''اور اس کے آلہ کار سرگرم عمل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء اور امجد صابری کے قتل نے ایک بار پھر کراچی کو بے یقینی کی کیفیت کی طرف دھکیلا ہے، ہم قومی اور صوبائی حکومت اور قومی ایکشن پلان پر عملدآمد کر نے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف سرنگوں نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں، قاتلوں اور ان کے ماسٹر مائنڈوں کو بے نقاب کریں۔
خبر کا کوڈ : 550138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش