0
Friday 8 Jul 2016 00:48

عراق، بلد میں سید محمد ابن امام ہادی کے مزار پر خودکش حملے، 35 زائر شہید، 60 سے زائد زخمی

عراق، بلد میں سید محمد ابن امام ہادی کے مزار پر خودکش حملے، 35 زائر شہید، 60 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے شمالی شہر بلد میں واقع امامزادہ سید محمد بن علی الھادی کے مزار پر وہابی دہشت گرد تنظيم داعش کے خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور پہلے سید محمد بن علی الھادی کے مزار میں داخل ہوا اور لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ عید کی وجہ سے مزار پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خودکش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو بغداد میں کرادہ ضلع میں ایک شاپنگ سینٹر کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بھی 300 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 551265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش