0
Saturday 9 Jul 2016 20:22

مشرقِ وسطٰی کی موجودہ تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے، فلپائنی صدر

مشرقِ وسطٰی کی موجودہ تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے، فلپائنی صدر
اسلام ٹائمز۔ فلپائن کے نئے صدر روڈریِگو ڈْوٹیرٹے نے کہا ہے کہ عراق اور مشرق وسطٰی کے دیگر ممالک میں امریکی عسکری مداخلت وہاں اس وقت ہونے والی خون ریزی اور تباہی کی وجہ ہے۔  امریکہ پر کسی اتحادی ملک کی پہلی عوامی تنقید سامنے آئی ہے، تنقید میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطٰی کی موجود تباہی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ فلپائنی صدر نے مزید کہا کہ ’’مشرقِ وسطٰی نے دہشت گردی امریکا برآمد نہیں کی بلکہ امریکا نے یہ دہشت گردی درآمد کی ہے۔ ’’عراق پر حملہ امریکہ نے کیا، اب آپ عراق کی حالت دیکھ لیجیے۔  جنوبی فلپائنی شہر داواؤ میں مسلم برادری کے ساتھ عیدالفطر کے موقع پر ملاقات اور خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو ان کے بچوں سمیت مٹایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 551531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش