0
Monday 11 Jul 2016 17:51

آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو نواز حکومت کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کردی

آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو نواز حکومت کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کردی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو کو سیاست کی رموز سکھا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے نواز حکومت مخالف تحریک کیلئے اپنے والد سے مشاورت کی۔ سابق صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو ہدایت کی کہ تحریک کے دوران جارحانہ انداز اپنایا جائے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاناما لیکس پر احتساب سب سے پہلے ہونا چاہیے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے جلسوں میں بھی بلاول بھٹو نواز حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ اور سڑکوں پر بھی نواز حکومت کو سخت پیغام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 551876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش