0
Thursday 14 Jul 2016 01:08

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام جڑواں شہروں میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ریلیاں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام جڑواں شہروں میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام راولپنڈی میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مری روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مری روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہوئی، ریلی کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماوں نے کی۔ اسلام آباد میں بھی یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے علامہ بشارت امامی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب میں قمر زیدی اور دیگر کا کہنا تھا کہ روضہ رسول پر حملہ اور جنت البقیع کی مسماری عالم اسلام کی غیرت پر حملہ ہے، روضہ رسول حملے پر مسلم حکومتوں کی خاموشی قابل تشویش ہے، جنت البقیع اور جنت المعلٰی کی عظمت رفتہ بحال کی جائے، یونیسکو و دیگر عالمی ادارے اسلامی شعائر کی بحالی کیلئے ویسے ہی اقدامات کریں گے جیسے بدھا اور رومن آثار کیلئے اقدامات کئے گئے، مزار پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف عالم اسلام مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر پر عالمی ادارے اپنے لب کھولیں۔
خبر کا کوڈ : 552460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش